اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو مزید ظلم و ستم سہنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو مزید ظلم و ستم سہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مزید ظلم و ستم برداشت کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو مزید ظلم و ستم سہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو مزید ظلم و ستم برداشت کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اسرائیل پر حملے روکنے یا صدمے سہنے میں سے کسی ایک کو منتخب کرلیں۔ اگر جہاد اسلامی نے راکٹ حملے بند نہیں کیے تو تابڑ توڑ حملے کریں گے۔اسرائیل کسی رحم کے بغیر ان حملوں کا جواب دے گا۔

منگل کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں ’جہاد اسلامی‘ کے کمانڈربہا ابو العطا کے گھر پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے جب کہ دیگر 5 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ آج بھی فضائی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پراب تک 32 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

News Code 1895385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =