نواز شریف کو ضمانتی بانڈ جمع کراکے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

پاکستان کے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کراکر بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کو 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کراکر بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو 4 ہفتوں کے لیےصرف ایک بار باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانے کی یہ اجازت ان کی تشویشناک صحت کے پیش نظر دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نےنوازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت دیدی، آج کسی بھی وقت اجازت نامہ جاری کیاجائےگا۔

News Code 1895379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =