فلسطینیوں کا اسرائیل پر 50 سے زائد میزائلوں سے حملہ/ تل ابیب پر بھی میزائل داغا گیا

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے ہیں جبکہ تل ابیب پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اہم کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیل پر اب تک 50 سے زائد میزائل داغے  ہیں جبکہ تل ابیب پر بھی میزائل سے حملہ کیا ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نے کئی درجن میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔

ادھر جہاد اسلامی تنظیم کے عسکری ونگ القدس بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دارالحکومت  تل ابیب پر میزائل داغا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے جہاد اسلامی تنظیم کے کمانڈر بہا ابو العطا کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جہاد اسلامی تنظیم کو تعزیت پیش کی ہے۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق جس گھر میں دھماکہ ہوا ہے وہ جہاد اسلامی تنظيم کی بری فوج کے کمانڈر بہا ابو العطا کا ہے یہ گھر شجاعیہ علاقہ میں واقع ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں بہا ابوالعطا پر سرحدی حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

News Code 1895338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =