مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بولیویا کے صدرایوو موریلس نے حالیہ انتخابات اورعوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد استعفی دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بولیویا کے صدرایوو موریلس نے آرمی چیف کے مطالبے پر استعفی دیا۔ جنرل ولیمز کے مطابق داخلی صورتحال پر صدر موریلس سے استعفے کا مطالبہ کیا۔استعفے کا مقصد ملک میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔ صدر موریلس کے دوبارہ متنازع انتخاب پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے بولیویا کے صدر ایوو مورالس نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔
صدر ایو موریلس رواں سال اکتوبر میں بولیویا کےصدر منتخب ہوئے تھے انتخابات کے بعد بولیویا کی اپوزیشن اور مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابی حکام نے ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کرکے موریلس کو کامیاب کرایا ہے۔واضح رہے کہ تحریک برائے سوشلزم کے رہنما اوو مورالس چوتھی مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
بولیویا کے صدرایوو موریلس نے حالیہ انتخابات اورعوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد استعفی دیا ہے۔
News ID 1895314
آپ کا تبصرہ