بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کردیا

پاکستانی وزارت خارجہ نے بابری مسجد کے مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے بابری مسجد کے مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار پھر انصاف کے تقاضوں کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا، اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ ہندوستان کی اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے سے قاصر ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ ہندوستان میں اقلیتیں اب محفوظ نہیں، اس فیصلے نے ہندوستان کے نام نہاد سیکولرازم کا پردہ چاک کردیا اور ہندوستان کی اقلیتوں میں ان کے عقائد اور عبادت گاہوں سے متعلق خوف پیدا کردیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستان میں انتہا پسندانہ سوچ اور ہندو کی بالادستی کا نظریہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

News Code 1895287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =