کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ ایس آر-22 لاس اینجلس کے قریب ایک رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو ہٹالیا ہے جب کہ پائلٹ کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ حادثے کے وقت طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا اور حیران کن طور پر پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے باہر نکلنے کی کوشش نہیں کی۔ طیارہ جس گھر پر گرا تھا اس وقت باپ شیر خوار بچے کے ہمراہ موجود تھا تاہم جیسے ہی طیارہ گرا وہ تیزی سے بھاگتے ہوئے آگ لگنے سے چند سیکنڈز پہلے بچے کے ہمراہ گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1895241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =