امریکہ کا القاعدہ کے رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 1 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں سعد بن عاطف العولقی اور ابراہیم احمد محمود القوصی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو مجموعی طور پر 10 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ ان رہنماؤں کی گرفتاری یا ہلاکت پر مددگار کو انعامی رقم کی فراہمی اپنے ’انصاف کے لیے انعام‘ اسکیم کے تحت جاری کرے گا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعد بن عاطف العولقی کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 6 ملين اور ابراہيم احمد محمود القوصی کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے پر 4 ملين ڈالر انعام دينے کا اعلان کيا گیا ہے۔ سعد بن عاطف العولقی يمن کے ايک صوبے میں القاعدہ کا رہنما ہے جو شدت پسندوں کو امريکہ پر حملوں کے لیے کئی بار سرعام ترغيب دے چکا ہے جب کہ محمود القوصی کو بھی امریکی شہریوں اور املاک کے لیے خطرہ خیال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ’انصاف کے ليے انعام‘ نامی اسکیم کے تحت امريکی حکومت نے 35  برسوں ميں 150 ملين ڈالر کی رقوم بطور انعامات خرچ کی ہے اور امریکی حکام اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کی ہلاکتوں کو اسی اسکیم کی کامیابی سمجھتے ہیں۔

News Code 1895235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =