پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید گرما گرمی

پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی اور شور شرابا کیا گیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی اور شور شرابا کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان خوب گرما گرم بحث ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پرویز خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن سے کہا کہ اگر آپ لوگ پاکستان کو بہتر بناتے تو عوام آپ کے ساتھ ہوتے، یہ تماشہ اب نہیں چلے گا، یہ ملک اب ایسے نہیں چلے گا، جمہوریت کی بات کرتے ہو تویہاں پارلیمنٹ میں بات کرو، دھرنے پہ بیٹھے رہو لیکن ملک کا نقصان نہ کرنا، مولانا صاحب کہتے ہیں ہم ٹائم پاس کررہے ہیں، اگر ہم ٹائم پاس کریں تو تم لوگ کیا کرسکتے ہو۔

News Code 1895225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =