مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 37 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ واقعہ میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک برکینافاسو میں نامعلوم افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد کو ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی۔ کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے آسٹریلین کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم افریقی مائننگ کمپنی کے کئی افراد حملے میں ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
افریقی ملک برکینافاسو میں مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 37 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ واقعہ میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
News ID 1895209
آپ کا تبصرہ