مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل کردیا ہے۔ صدر بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے موسی طاہر بٹ اور محمود عرف گڈو کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دونوں مقتولین تاجر تھے جن میں سے موسی طاہر بٹ کا تعلق پیپلزپارٹی اور محمود کا مسلم لیگ سے بتایا جاتا ہے۔ کینٹ پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے تاہم اصل صورتحال تفتیش میں واضح ہوگی، حملہ آوروں نے پہلے سروں میں گولیاں ماریں پھراندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل کردیا ہے۔
News ID 1895194
آپ کا تبصرہ