لاہور میں چندہ مانگنے پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں نیو شادباغ کے علاقے میں چندہ مانگنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ملزمان نے گولیاں مارکر 40 سالہ شخص کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں نیو شادباغ کے علاقے میں چندہ مانگنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور ملزمان نے گولیاں مارکر 40 سالہ شخص کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ نیو شادباغ میں چندہ مانگنے پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 40 سالہ عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں، ملزمان موقع سے فرارہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

News Code 1895192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =