پنجاب میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پنجاب کے شہربہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پنجاب کے شہربہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔ قاتل بھائی اپنے ساتھی سمیت فرار ہو گیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ بخشن خان پولیس کے مطابق چک 95 فتح میں ملزم شہباز نے اپنے چچا زاد بھائی اقبال کے ساتھ مل کر اپنی 23 سالہ شادی شدہ بہن کرن شہزادی کا چھری سے گلا کاٹ کرقتل کر دیا۔ دونوں ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مقتولہ کرن شہزادی کی ماں کے مطابق اس کی بیٹی نے 4 سال قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔مقتولہ کی ماں کی مدعیت میں تھانہ بخشن خان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1895169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =