مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے کہنے پر سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ تاہم مریم نواز کی روبکار جاری نہ ہونے پر نواز شریف نے اسپتال میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ان کے کہنے پر سروسز اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شریف میڈیکل کمپلیکس کی ایمبولینس نواز شریف کے کمرے کے داخلی راستے پر لگادی گئی ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تین بیماریوں پلیٹ لیٹس، دل کا علاج اور خون کی شریانیں بلاک ہونے کا علاج کررہے ہیں۔ نوازشریف کی محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے کہنے پر سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
News ID 1895155
آپ کا تبصرہ