پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر

پاکستانی صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز کو نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس اور تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے جنیٹک ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی بھی مریض کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بیماری کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر محمود ایاز کہتے ہیں کہ میڈیکل بورڈ ختم ہوگیا ہے، اب شریف سٹی کے ڈاکٹرز ہی نوازشریف کو دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عدالت نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 8 ہفتوں کے لیے رہا کیا تھا۔ آج مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف 16 دن بعد اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسپتال سے اپنے گھر جاتی عمرہ پہنچے تھے۔

News Code 1895183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =