کراچی پولیس نے شوہر کو قتل کروانے والی خاتون کوگرفتار کرلیا

کراچی کے علاقےکلفٹن میں دو روز قبل عمر شریف پارک کے قریب سے ملنی والی لاش سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، پولیس نے واردات میں ملوث خاتون اور اس کے مددگار کوگرفتارکر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقےکلفٹن میں دو روز قبل عمر شریف پارک کے قریب سے ملنی والی لاش سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، پولیس نے واردات میں ملوث خاتون اور اس کے مددگار کوگرفتارکر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول صدیق کے قتل میں اس کی اہلیہ ملوث نکلی، ملزمہ نسرین نے بلال اور احسن نامی افراد کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔ اے ایس پی کلفٹن عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز کلفٹن کے عمر شریف پارک کے قریب سے لاش ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مقتول صدیق کی اہلیہ نے ہی اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا، ملزمہ نسرین نے معشوق عرف بلال اور احسن نامی افراد سے یہ قتل کروایا۔اے ایس پی کلفٹن کے مطابق نسرین نے بلال کو قتل کے لیے 50 ہزار روپے دیئے تھے، نسرین اور بلال کو گرفتار کیا گیا ہے، احسن فرار ہے، احسن ایک بنگلے کا سیکیورٹی گارڈ تھا، وہیں قتل کی یہ واردات ہوئی۔

News Code 1895151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =