افغانستان میں اسپیشل پولیس فورس نے 5 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغانستان میں اسپیشل پولیس فورس کے سرچ آپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں سے ہونے والی جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اسپیشل پولیس فورس کے سرچ آپریشن کے دوران طالبان دہشت گردوں سے ہونے والی جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر کے علاقے شینہ قلعہ میں افغان اسپیشل فورس کے دستے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر پہنچے جہاں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس کے نتیجے میں 5  دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس نے یہ کارروائی انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات پر کی، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا جسے افغان پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے طالبان دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

News Code 1895150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =