فرانس کا منافقین گروہ کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

ایک مغربی سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے منافقین گروہ کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اڈیسہ آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے منافقین گروہ کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اور فرانس کے وزير خارجہ لودریان نے 29 اکتوبر کو ایک مشترکہ اجلاس میں مجاہدین خلق گروہ " منافقین " فرانس سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجاہدین خلق گروہ ( منافقین ) ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس گروہ دہشت گرد رہنما ایران کو متعدد مقدمات میںم طلوب ہیں۔ مجاہدین خلق گروہ گذشتہ 40 برس سے فرانس میں مقیم ہے۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کے انچارج نے بھی ایک ٹوئیٹر پیغام میں اس خبر کی تائید کی ہے۔

News Code 1895145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =