پاکستان کا افغان حکام پر پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام

پاکستان نے افغان حکام پر پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغان حکام پر پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، اس سلسلے میں افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکارسفارتکاروں کی گاڑیاں روک کرغلط زبان استعمال کرتے ہیں،  تمام سفارتکاروں کو نقل وحرکت کے دوران روکا جاتا ہے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جارہا ہے۔

News Code 1895100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =