افغانستان میں فوجی قافلے پر حملے میں 9 اہلکار ہلاک

افغانستان میں فوجی قافلے پر طالبان کے حملے سے 9 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے فوجی قافلے میں طالبان کے حملے سے 9 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سکیورٹی فورسز پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 9 افغان اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے آخری مراحل میں اچانک ختم کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں شدت آئی ہے جب کہ تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

News Code 1895087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =