ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونے والے 30 پاکستانی گرفتار

فرانس کی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے۔ تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی ہے۔

News Code 1895086

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =