صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے فلوریڈا منتقلی کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے نیویارک، اس کی اسٹیٹ کو لاکھوں ڈالر دینے، مقامی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں برے سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رہائش گاہ نیویارک سےفلوریڈا منتقل کرنےکا فیصلہ لیتے ہوئے بہت برا لگا، تاہم یہ فیصلہ سب کے لیے بہترین ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ برے سلوک کے باوجود میں بطور صدر امریکہ نیویارک اور اس کے شہریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہوں گا۔

News Code 1895044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =