کشمیر کی تقسیم سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی 2 حصوں میں تقسیم کے بھارتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی 2  حصوں میں تقسیم کے بھارتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کے فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ  کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

News Code 1895029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =