پاکستانی حکومت کا حساس مقامات کی حفاطت کیلئے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے جلسہ کے دوران حساس مقامات کی حفاطت کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے جلسہ کے دوران حساس مقامات کی حفاطت کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں گی۔ سکیورٹی کے لئے پہلے لیول پرپولیس اور پھررینجرز کی خدمات لی جائیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق آزاد ی مارچ کے حولے سے وزارت داخلہ میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے جلسہ کے دوران حساس مقامات کی حفاطت کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں گی،سکیورٹی کے لئے پہلے لیول پرپولیس اور پھررینجرز کی خدمات لی جائیں گے ۔ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اوربدمزگی کی صورت میں انتظامیہ حرکت میں آئیگی، معاہدے اوردیے گئے پلان پرعمل کرنیوالوں کیساتھ مکمل تعاون کرنیکی ہدایت۔جلسہ گاہ اورمارچ کا فضائی جائزہ لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

News Code 1895003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =