مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں تعینات ایرانی سفیر نے عمار حکیم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق عراق کی تازہ ترین صورتحال ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکیم نے کہا کہ خطے میں اس وقت امن و سلامتی کی سخت ضرورت ہے۔ عمار حکیم نے کہا کہ ہم نے ایرانی سفیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو کی۔ ایرانی سفیر نے بھی اس ملاقات میں عراق میں امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی سب کے مفاد میں ہے۔
آپ کا تبصرہ