فرانس کی  مسجد میں  فائرنگ سے 2 افراد زخمی

فرانس کی مسجد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی  مسجد میں  فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں بعد نماز ظہر یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 84 سالہ شخص نےمسجد کے دروازے پر فائرنگ کردی۔ اس دوران مسجد سے باہر نکلنے والے دو ایسے افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی عمریں 70 سال بتائی جاتی ہیں، اس سے قبل اس نے مسجد کے دروازے کو جلانے کی بھی کوشش کی اور اس دوران دو افراد باہر آئے تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔

News Code 1894959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =