فلپائن میں مسلح گروہ کے حملے میں میئر ہلاک

فلپائن کے صوبے میسامس اوکسیڈنٹل کے شہر کلارن کے میئر ڈیوڈ نوارو کو مسلح گروہ نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صوبے میسامس اوکسیڈنٹل کے شہر کلارن کے میئر ڈیوڈ نوارو کو مسلح  گروہ نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب میئر کو پولیس، پراسیکیوٹر کے دفتر لے کر جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ نوارو نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو زمین پر لیٹنے کا کہا اور ڈیوڈ نوارو کو گاڑی سے باہر نکال کر قتل کیا۔ قاتلانہ حملے کی گواہ اور اپنے بھائی کو بچانے کی کوشش کرنے والی مقتول ڈیوڈ نوارو کی بہن پرنسس نوارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " کیا یہاں کوئی انصاف ہے، اگر میں انصاف کا مطالبہ کروں تو کیا مجھے مل سکے گا "۔ واضح رہے کہ جون 2016 سے ڈیوڈ نوارو سمیت فلپائن میں اب تک 13 میئرز کا قتل کیا جاچکا ہے۔واضح  رہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے مقتول ڈیوڈ نوارو کو اپنی 'منشیات کی فہرست' میں شامل کیا تھا۔

ڈیوڈ نوارو نے منشیات کی تجارت میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کیے تھے اور وہ اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ مئی 2017 میں منظم جرائم میں ڈیوڈ نوارو کے اور دیگر متعدد افسران کے ملوث ہونے کی خفیہ اطلاعات پر ان سے ان کے شہر کی پولیس فورس کے تمام اختیارات لے لیے گئے تھے۔

News Code 1894871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =