فرانسیسی صدر کی حجاب پہننے کی مخالفت

فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ایک بیان میں عوامی خدمات کی جگہوں اور اسکولوں میں حجاب پہننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت کی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ایک بیان میں عوامی خدمات کی جگہوں اور اسکولوں میں حجاب پہننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت کی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عوامی مقامات پر حجاب لیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم درس گاہوں اورعوامی خدمات کی جگہوں پر حجاب پہننے پر حکومت کارروائی کر سکتی ہے۔ فرانس میں کچھ عرصے سے مسلمانوں کو حجاب پر پابندی اور اسلام مخالف مہم کا سامنا ہے جب کہ  حال ہی میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان نے اجلاس میں شریک ایک اسکول کی نمائندہ مسلمان خاتون سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔

News Code 1894868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =