امریکہ کا شام میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکہ کے صدر ٹرمپ نے شام میں تیل تنصیبات کی حفاظت کے لیے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے شام میں تیل تنصیبات کی حفاظت کے لیے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے کی دوبارہ بحالی شام کی ایس ڈی ایف کے تعاون سے کی جائے گی جو شمالی شام میں آئل تنصیبات کو داعش اور آئی ایس آئی ایل کے قبضے میں جانے سے روکے گی۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں اضافی فوجی دستے آئل تنصیبات کے داعش یا دیگر شرپسند عناصر کے واپس قبضے میں جانے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ واضح رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں شمالی شام سے امریکی افواج کے انخلاکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا ۔

News Code 1894866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =