بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کے لئے خطرہ

امریکی جریدے دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔  امریکی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت میں اس وقت نہ صرف جمہوریت بلکہ معیشت بھی بد سے بد تر ہو رہی ہے، کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں اور مظالم، اس کے ساتھ ساتھ آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کر دینا، بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بد ترین نسل کشی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حدتک کم ہوئی ہے اور یہاں کاروں، موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے جب کہ ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88 فیصد تک کمی ہوئی۔

دا اکانومسٹ نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نا اہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے۔

News Code 1894851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =