ہانگ کانک کی سربراہ نے مسجد کی بے حرمتی پر معذرت کرلی

ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پھینکے گئے نیلے رنگ کے پانی سے مرکزی مسجد کی خوبصورتی خراب ہونے پر مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پھینکے گئے آنسو گیس سے مرکزی مسجد کی خوبصورتی خراب ہونے پر مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کو چین حوالگی سے متعلق قانون سازی کیخلاف حکومت مخالف پُرتشدد فسادات کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اُن پر نیلے رنگ کا پانی پوری پریشر سے پھینکا گیا تاہم یہ رنگ مرکزی شاہراہ پر واقع ہانگ کانگ کی سب سے بڑی مسجد پر بھی لگ گیا جس سے بیرونی دیواریں اور سیڑھیاں داغدار ہوگئیں اور اندورنی حصے میں بھی نیلا پانی بھر گیا تھا۔

News Code 1894757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =