اردوغان نے ٹرمپ کے توہین آمیزخط کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امرکی صدر ٹرمپ کے توہین اور دھمکی پر مبنی خط کو ردی کی ٹوکری میں ڈالدیا ہے۔ ترک صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق صدر اردوغان نے ٹرمپ کے خط کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ خط کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خط 9 اکتوبر اور ترکی کی طرف سے شام کے کردوں پر فوجی حملے کے ایک دن بعد لکھا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوغان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ آپ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔ خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ ذرائع مطابق ترک صدر نے خط کو پڑھنے کے بعد ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

News Code 1894657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =