شمالی کوریا کا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا عزم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔

 اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے سرکاری میڈیا پر ایک اہم بیان نشر کیا ہے جس میں انہیں سفید گھوڑے پر سوار ایک مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پہاڑی کو شمالی کوریا میں مقدس ترین اور اہم ترین مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر تیار ہیں۔ کم جونگ اُن کا یہ بیان ہتھیار سازی کے نئے مقام کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

News Code 1894627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =