ترک صدر اردوغان کو دورہ روس کی دعوت

ترکی کے صدر اردوغان نے روسی صدر پوتین کی طرف سے ماسکو کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے روسی صدر پوتین کی طرف سے ماسکو کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ روسی صدر اور ترک صدر نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کی۔ پوتین اور اردوغان نے ترک فوج اور شامی فوج کے درمیان ممکنہ جھڑپ سے پرہیز پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ ترکی نے گذشتہ دو ہفتوں سے شام پر فوجی لشکر کشی کی جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کرد آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے بھی کردوں کی پشت میں خنجر گھونپتے ہوئےاپنے فوجویں کو کرد علاقوں سے باہر نکال لیا اور ترکی کو کردوں پر حملہ کرنے کا موقعہ فراہم کردیا۔ کردوں پر ترکی کے حملے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1894616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha