بھارتی حکام کا کشمیر کے 3 سیاسی رہنماؤں کو آزاد کرنے کا اعلان

بھارتی حکام نے کشمیر میں 2 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے عالمی دباؤ کے باعث 3 سیاست دانوں کو رہا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے کشمیر میں 2 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے عالمی دباؤ کے باعث 3 سیاست دانوں کو رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اگست کے مہینے میں سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد چند روز قبل ہی بھارت نے انہیں واپس آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔تاہم 5 اگست کو کشمیر کی خود مختاری واپس لینے کے فیصلے کے بعد بھارت کی جانب سے کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی بندش اب بھی برقرار ہے، جبکہ رابطے کے لیے صرف لینڈ لائن کو کھولا گیا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے سیاستدان یاور میر، نور محمد اور شعیب لون کو رہا کردیا ہے۔ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد متعدد کشمیری سیاست دانوں کو ان کے گھر میں نظر بند یا حراست میں لے لیا تھا۔

News Code 1894484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =