مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں ہیلی کاپٹروں کی4 روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس نمائش میں 18 ملکوں کی 415 کمپنیاں حصہ لیں گی۔ نمائش کے پہلے روز چین کے مختلف ہیلی کاپٹروں نے ایئر شو میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں چین کے 53 ہیلی کاپٹر پیش کئے جائیں گے جس میں سے 27 ایئر شو میں بھی حصہ لیں گے۔نمائش میں چین کے زیڈ 20،زیڈ 10 اور ملٹری ہیلی کاپٹر زیڈ 19بھی رکھے گئے ہیں۔
چین کے شہر تیانجن میں ہیلی کاپٹروں کی4 روزہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
News ID 1894481
آپ کا تبصرہ