مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ میں 20 سالہ مرتضیٰ اور 18 سالہ راشدہ کو گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرتضیٰ، راشدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جب راشدہ سے ملنے آیا تو اس کے بھائی نے اشتعال میں آکر دونوں کو قتل کردیا۔رائیونڈ پولیس اور فرانزک لیب کی ٹیموں نے شواہد جمع کر کے مزیدتحقیقات شروع کر دیں۔
پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا ہے۔
News ID 1894474
آپ کا تبصرہ