9 اکتوبر، 2019، 8:23 PM

پاکستانی وزیر مملکت کا سرینگر اور دہلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کا اعلان

پاکستانی وزیر مملکت کا سرینگر اور دہلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کا اعلان

پاکستان کے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرمملکت علی محمد خان نے اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔ پاکستانی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ مودی نے جس طرح گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اب کشمیر میں کررہا ہے، مودی قاتل اعظم ہے اور آرایس ایس کا بدنما چہرہ ہے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم کشمیر کو آزاد کرکے رہیں گے، مودی کو بتانا چاہتاہوں کہ غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے، اسلحہ ہمارے لئے جنگی سامان نہیں بلکہ جہاد ہمارا سامان ہے، ہماری آخری منزل لال قلعہ ہے، مجھے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراوں گا۔

News ID 1894436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha