6 اکتوبر، 2019، 7:50 PM

اسرائیل کو مستقبل کی ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا

اسرائیل کو مستقبل کی ہر جنگ میں  شکست کا سامنا کرنا پڑےگا

اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو مستقبل کی ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی اخبار یدیعوت اخارونوت نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مستقبل کی ہر جنگ میں اسرائیل کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج پر کوئی اعتماد نہیں۔ اسرائیلی فوج کو آئندہ ہر جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا، اسرائیلی فوج میں لڑنے کی ہمت اور جذبہ نہیں ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 1973 کی جنگ کی طرح آئندہ جنگ میں بھی اسرائیلی فوج پر لرزہ طاری ہوجائےگا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کو اپنے داخلی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر چہ اسرائیل نے اپنی فوج کا بجٹ 30 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں۔ واضح رہے کہ 2006 میں حزب اللہ لبنان نے 33 روزہ جنگ میں پہلی بار اسرائیلی فوج کی طاقت کے طلسم توڑدیا تھا اور اس کے بعد آج تک اسرائیلی فوج کو مختلف محاذوں پر حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

News Code 1894358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha