6 اکتوبر، 2019، 6:03 PM

فلپائن داعش دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

فلپائن داعش دہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ارکان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں نے سابق دہشت گرد تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ارکان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے " شیریف سیدونا " میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی فلپائنی شاخ کے دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی مقامی دہشت گرد تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے دہشت گردوں کے علاقے پر حملہ کرکے اس کے 7 ارکان کو قتل کردیا۔

فلپائنی فوج کی بٹالین- 6 کے کمانڈر میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کو ہر ممکن تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم آئی ایل ایف ہمارے بھائی ہیں جن کی حمایت اور نصرت کے لیے اسلحہ سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کریں گے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش 2014 سے فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پاؤں جمانے کی کوششیں کررہی ہیں جب کہ ان علاقوں میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ علیحدگی کے لیے مسلح تحریک بھی چلا رہی ہے اور دونوں کے درمیان نظریاتی اختلاف کے باعث پہلے بھی کئی بار جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں.

News Code 1894356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha