سعودی عرب کے ولیعہد کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی درخواست

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویراک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد  بن سلمان نے پاکستان اور عراق کے رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کریں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے کشیدگی کم کرنے کےلئے آپس میں مذاکرات کرنے کا اشارہ دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب ایران سے بلواسطہ کشیدگی کم کرنے کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور عراق سے ایرانی قیادت سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔امریکی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ ختم کرانے کےلئے ثالثی کا کہا ہے۔

News Code 1894347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =