اطالوی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

اٹلی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کے باتھ روم میں بنایا گیا حشیش کا جدید فارم ڈھونڈ نکالا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کے باتھ روم میں بنایا گیا حشیش کا جدید فارم ڈھونڈ نکالا۔  حکام کا کہنا ہے کہ سارڈینیا جزیرے میں یہ ملزمان منشیات فروشی کے لیے اپنے باتھ روم سے منسلک گرین ہاؤس طرز کے فارم ہاؤس کو استعمال کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اطالوی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھر کے مالک سمیت  منشیات کے پودے اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔   

News Code 1894343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =