مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہر حال میں 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے نکلنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے مانچسٹر میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بریگزٹ ڈیل پر مایوس اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ایسی تعمیری اور قابل قبول تجاویز تیار کی ہیں جن کی بدولت یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا۔بورس جانسن نے بریگزٹ ڈیل کے لیے مرتب کی گئی تجاویز اور ممکنہ معاہدے کے خدوخال پر اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے رہنماؤں کو اس معاہدے پر لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور برطانیہ خود بھی ضد پر اڑے رہنے سے اجتناب کرے گا جس سے معاہدے پر اتفاق کی راہ ہموار ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہر حال میں 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے نکلنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔
News ID 1894251
آپ کا تبصرہ