مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کا ایران پر الزام بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آرامکو پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ روسی صدر پوتین نے کہا کہ ایران پر الزام عائد کرنا اسان ہے لیکن اس کے شواہد پیش کرنا مشکل ہے کیونکہ ایران آرامکو پر حملے میں ملوث نہیں ہے اور بغیر کسی ثبوت اور فرضی قیاس آرائیوں کے ذریعہ ایران پر الزام عائد کرنا درست نہیں ہے۔
روسی صدر نے ماسکو میں ہفتہ انرجی کی مناسبت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے جس نے عراق اور شام سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اساسی اور بنیادی کردار ادا کیا ہےاور ایران انرجی کے شعبہ میں بھی اساسی کردار ادا کرسکتا ہے لیکن امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی برادری ایران کی توانائیوں سے محروم ہے۔
آپ کا تبصرہ