پاکستانی وزیراعظم کی انگریزی تعلیمی نظام پر کڑی تنقید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انگریزی نظام تعلیم پر کڑی تنقید کرتےغہوئے کہا ہے کہ انگریزوں کے تعلیمی نظام نے معاشرے میں طبقات پیدا کیے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انگریزی نظام تعلیم پر کڑی تنقید کرتےغہوئے کہا ہے کہ انگریزوں کے تعلیمی نظام نے معاشرے میں طبقات پیدا کیے۔  اسلام آباد میں دینی مدارس میں زیرتعلیم طلبا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آۂہ وسلم نے سب سے زیادہ زورتعلیم پردیا، مسلمانوں نےعلم سے ترقی کی، تلوارسے نہیں، انگریزوں نے سوچ سمجھ کرمسلمانوں کا تعلیم کا نظام ختم کیا، انگریز کے تعلیمی نظام نے طبقات پیدا کیے، اسلام ہمیں انسان بننا سکھاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا، دینی طلبا کو اقبالیات بھی ضرور پڑھائی جائے، علامہ اقبال پڑھے لکھے طبقے کو اسلام کی طرف لائے، انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے اور تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں۔

News Code 1894241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =