مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے ،بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت چھپن چھپائی کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتا ،جوہری ہتھیار روک تھام کےلئے ہیں روایتی جنگ کےلئے نہیں ،بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ 2016سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ سے پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے۔
News Code 1894191
آپ کا تبصرہ