مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 36 مسافر ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے یکسنگ کی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بس میں 69 افراد سوار تھے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ