کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہوہم ان کے ساتھ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہوہم ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا کیس یو این میں پیش کرنےکےکیلیےآپ کی دعاؤ ں کا شکریہ، خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بہت دعائیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم سے اللہ راضی ہوجائے، جب تک آپ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جدوجہد جاری رکھیں گے، جدوجہد میں اچھے برے وقت آتے ہیں ہم نے مایوس نہیں ہونا، کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کے عوام پاکستانی عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں اب برے وقت میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

News Code 1894170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =