کشمیر کو فروخت کرنے کے راز سے امریکہ اور بھارت واقف ہیں

پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور بھارت واقف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور بھارت واقف ہیں۔  

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مسلط کیا گیا، عمران خان کے غیر سنجیدہ اقدامات نے ملک کو مشکل دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور انڈیا واقف ہیں، ہم کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،  اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد بھی ہمارے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں مل سکی، دنیا ہمیں ذمہ دارریاست ماننے کو تیار نہیں ہے جب کہ کشمیر اور دہشت گردی پر ہمارا موقف کمزور ہے۔

News Code 1894168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =