پشاور میں گذشتہ ایک سال میں  قتل کے 387 مقدمات درج

پاکستان کے شہر پشاور میں گذؤتہ ایک سال کے دوران قتل کے 387 مقدمات درج ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں گذؤتہ ایک سال کے دوران  قتل کے 387 مقدمات  درج ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں ضلع پشاور میں  قتل کے 387 مقدمات درج ہوئے۔ پشاور پولیس نے 900 میں سے 700 ملزمان گرفتار کیے اور ان کے چالان عدالتوں میں پیش کیے۔  جب کہ اغوا براۓ تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا تاہم مغوی بازیاب کرالیاگیا اور چالان عدالت میں پیش کیاگیا۔ مال کے 725 مقدمات درج کیے گئے اور تیس کروڑ میں سے 17 کروڑکی اشیا برآمد کی گئیں، جب کہ 1060 ملزمان گرفتارکیے گئے۔

دوسری جانب سال 2019 میں پشاور میں قتل کے اب تک 51 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 170 میں سے 110 ملزمان کوگرفتار کیاگیا اور اغوا براۓ تاوان کاکوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ مال کے 82 مقدمات درج ہوۓ۔ ڈیڑھ کروڑ کی اشیا چوری ہوئیں جبکہ ایک کروڑ کی اشیا برآمد کی گئیں۔

News Code 1894026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =