ایران کا برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو چھوڑنےکااعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نے قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو چھوڑنےکااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے قبضےمیں لئےگئےبرطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو کو چھوڑنےکااعلان کردیا ہے۔  ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپیرو کیخلاف قانونی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔اور اس پر پرعائدخلاف وزری کےالزامات واپس لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپرو اب آزاد ہے۔برطانوی آئل ٹینکر اسٹیناامپریو تاحال بندرعباس پر لنگراندازہے جلد روانہ ہوجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر پر عملے کے ارکان بھی سوار ہیں۔واضح رہےبرطانوی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے ایرانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دوماہ قبل قبضے میں لیا تھا۔

News Code 1894024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha